13 اکتوبر، 2024، 9:53 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85626025
T T
0 Persons

لیبلز

حزب اللہ کے حملے میں صیہونی فوج کا بھاری نقصان

تہران (IRNA) لبنان کی اسلامی مزاحمتی فورس حزب اللہ کی صیہونی حکومت کے فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

ارنا کے مطابق، حزب اللہ کے انفارمیشن ہیڈکوارٹر کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات 3 بجکر 45 منٹ پر صیہونی فوجیوں کے ایک گروپ کے درمیان بم کا دھماکہ کیا گيا جس کے بعد جھڑپیں بھی ہوئیں۔   

بیان میں کہا گيا ہے کہ دشمن کے سپاہی جنوبی لبنان کے علاقے رمیح میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے جسے ناکام بنادیا گيا۔ اس دوران ہونے والے جھڑپوں دشمن کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

حزب اللہ کے بیان کے مطابق صیہونی دشمن کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفےے سے جاری ہے۔

حزب اللہ نے ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ اس کے توپ خانے نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں قائم تل شعر نامی اسرائیلی فوجی بیس پر گولہ باری کی ہے۔  

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے گزشتہ سال 24 ستمبر سے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کیے تھے اور یہ سلسلہ  تاحال جاری ہیں۔  

لبنان کی وزارت صحت  کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 8 اکتوبر سے جمعہ تک صیہونی حکومت کے حملوں میں 2,255 افراد شہید اور 10,524 زخمی ہوئے ہیں۔

حزب اللہ لبنان اپنے ملک کے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے خلاف خاموش نہیں رہی اور اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں اور غیر قانونی بستیوں کے خلاف متعدد کارروائیاں انجام دی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .